مانانوالہ(آن لائن) سابق وزیر اعلی پنجاب و مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ سابق سلیکٹڈ وزیراعظم اور سازشی ٹولے کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں اور میاں نواز شریف کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا مکمل طور پر پول کھل چکا ہے ملک کو ایسے عناصر نے ترقی کی راہ سے ہٹا کر مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا جس کا خمیازہ پوری قوم مہنگائی اور دیگر مسائل کی صورت میں بھگت رہی ہے جہانزیب خان جیسے میاں نواز شریف کے سپاہی ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ مسللم لیگ ن کا ساتھ دیا ابن الوقت چہروں کی مسللم لیگ ن میں گنجائش نہیں ہے۔ ان خیالات سابق وزیر پنجاب و مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حمزہ شہباز نے سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل و متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 شیخوپورہ جہانزیب خان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جہانزیب خان جیسے نوجوان میاں نواز شریف کے سپاہی اور مسلم لیگ ن کا مستقبل ہیں جو ہمیشہ پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں مہنگائی اور ملک کو دیگر درپیش مسائل کا موجب سابق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور حواری ٹولہ ہے جن کو سازش کے تحت ملک پر مسلط کیا گیا اور اب سازش کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتر چکے ہیں ملکی سالمیت کو داو پر لگانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں سپریم کورٹ کو ساس کورٹ بنا دیا گیا جو آئین پاکستان کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار اور موجودہ چیف جسٹس کی ساس کی آدیو لیک نے مزید سازشی عناصر کو بے نقاب کر دیا ہے صرف دو صوبوں میں الیکشن کروانے کا مقصد عمران احمد نیازی کا فسطائیت پیدا کرنے کے مترادف ہے ملک میں استحکام پیدا کرنے کے لیئے جنرل انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے متوقع امیدوار ن لیگ پی پی 142 شیخوپورہ جہانزیب خان نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور آپنے حلقہ کی عوام کی طرف سے عید مبارک کا پیغام دیا جس پر حمزہ شہباز نے شکریہ ادا کرتے ہوئے پی پی 142 کی عوام کا شکریہ ادا کیا جہانزیب خان نے کہا کہ پارٹی نے جس طرح میرے پر اعتماد کیا ہے انشاء اللہ جیت کر آپنی سیٹ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے نام کروں گا مسللم لیگ ن سے دل و جان کا رشتہ ہے جو ہمیشہ رہے گا.
Load/Hide Comments



