اسلام آباد (آن لائن)حکومت نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کو تحفظات ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی،ذرائع نے بتایا کہ حکومتی وفد سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے،حکومتی وفد میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کے وفمیں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، امین الحق اور جاوید حنیف نے شرکت کی،ملاقات کے دوران سیکرٹری پلاننگ، چیف ادارہ شماریات اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی شریک ہوئے،ایم کیو ایم نے حالیہ مردم شماری پر اپنے تحفظات پر حکومتی وفد کو تفصیلات سے آگاہ کیا،حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو تحفظات ختم کرانے کیلئے مکمل یقین دہانی کروا دی،ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا،حکومتی وفد نے وزیراعظم سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی بھی کرا دی.
Load/Hide Comments



