انقرہ (آن لائن)ترکیہ زلزلے میں پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان آرمی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کوخصوصی ایوارڈ سے نواز دیا،یہ ایوارڈ پاکستان آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ٹیم لیڈر نے وصول کیا،گزشتہ روز خصوصی تقریب ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی،ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے پیش نظر، 33 رکنی پاک آرمی کی USAR ٹیم 7 فروری 2023 کو ایک خصوصی پروازکے ذریعے ترکیہ روانہ کی گئی تھی،ٹیم 22 فروری 2023 تک ترکیہ کے متاثرہ علاقے میں موجود رہی،اس دوران پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 91 سائٹس کو سرچ، 8 افراد کوزندہ، 7 افراد کی شناخت جبکہ 138 جاں بحق افراد کو ملبے تلے نکال کر ورثاء کے حوالے کیا تھا،کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے بعد پاکستان آرمی کی USAR ٹیم 23/24 فروری کو پاکستان واپس پہنچی،وطن واپسی پر بھی پاک آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا،امدادی اور ریسکیو کاوشوں کے اعتراف میں استنبول ائرپورٹ پررخصتی کے وقت ترکیہ کے اعلی فوجی و سول حکام بھی موجود تھے،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ثابت کر دیا کہ اقوام عالم میں پاکستان اور پاک فوج اپنے برادر اور مشکل میں گرفتار ممالک کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور رہے گی۔
Load/Hide Comments



