اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے،کوئی مشورہ مانگے تو کیا نہ دوں،ثاقب نثار

لاہور (آن لائن) سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے حالیہ مبینہ آڈیو لیک کی تصدیق کر دی اور کہا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا،اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے،کیا کوئی مشورہ مانگے تو نہ دوں؟نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آڈیو لیک کو ”چوری کا مال“ قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس آڈیو سے کوئی بھونچال نہیں مچا، کوئی زلزلہ نہیں آگیا، میری رائٹ ٹو پرائیویسی کو متاثر کیا گیا ہے، میں اسے نہیں مانتا، یہ چوری کا مال ہے، چوری کا مال نہ بک سکتا ہے نہ تشہیر ہوسکتی ہے۔ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میں نے اس میں کیا غلط کیا ہے، کیا میں پروفیشنل نہیں ہوں؟ میں نے اپنی لاء فرم کھول رکھی ہے، مجھ سے کوئی مشورہ کرے تو مجھ پر مشورہ نہ دینے کا کوئی عذر ہے؟واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو وائرل ہے جس میں وہ پی ٹی آئی وکیل کی توہین عدالت کی درخواست پر رہنمائی کر رہے ہیں۔