جہانیاں (آن لائن) ملک بھر میں عید الفطر آج منگ ہفتہ22اپریل کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں مساجد،عیدگاہوں اور کھلے مقامات پرنماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میں علما کرام و خطیب حضرات اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ ملکی ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود، کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔جہانیاں شہر،ٹھٹھہ صادق آباد سمیت تحصیل بھر میں چار سو سے زائد مقامات پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ان اجتماعات میں ملک کی سلامتی ترقی خوشحالی،کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں اور امن وامان کے قیام اور،امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی، عید کے اجتماعات کی حفاظت کے لئے پولیس،ایلیٹ فورس اور انتظامیہ کی جانب سے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملنے ملانے کا سلسلہ اور بچوں کا عیدی سمیٹنے کا مشن شروع ہوجائے گا،میٹھی عید منانے کے لئے خواتین بچوں اور منچلوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں،اس حوالے سے چاند رات کو مارکیٹوں اور بازاروں میں خوب رش رہا،خواتین بیوٹی پارلر اور مہندی لگانے اوررنگ برنگی چوڑیوں کے اسٹالوں پر مصروف رہیں جبکہ نوجوان اور منچلے ہیر سیلون کی دکانوں پر امڈ آئے۔ملک بھر کی طرح جہانیاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھی عید الفطر پورے مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔جہانیاں بھر میں 200سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقدہوں گے۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماع جامع مسجد جیلانی، جامع مسجد مدینہ،سبزہ زار گورنمنٹ ہائی سکول،سبزہ زار میونسپل کمیٹی،سبزہ زار واہلہ سٹیڈیم،سبزہ زار غلہ منڈی، رحیم شاہ،وہنی وال،پل14، ٹھٹھہ صادق آباد،پل132، علی شیرواہن میں منعقد ہوں گے۔
Load/Hide Comments



