سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد (آن لائن)حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفیکیشن کا حکم دے دیا،بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہوچکا ہے،قانون کے تحت اب چیف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس نہیں لے سکیں گے،از خود نوٹس کیلئے تین سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنے گی،از خود نوٹس کے فیصلے کے خلاف اپیل ہوسکے گی،آئینی پٹیشن پانچ رکنی بنچ سنے گا،حکام کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قانونی تقاضے پورا کرکے گزٹ کیلئے بھجوا دیا ہے۔صدر نے اس بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا،سپریم کورٹ نے اس پر عل درآمد روک دیا تھا۔