وزیر اعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کردیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجراء کردیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کے تناظر میں جاری کی گئی ہے۔کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ وزیرِ اعظم کے وژن کے تحت پاکستان کے عوام کو آئینِ پاکستان سے روشناس کروانے اور اسے سمجھنے میں ہر شہری کی مدد کرے گی۔وزیر اعظم کے وژن کے تحت آئین پاکستان تک ہر خاص و عام کی رسائی اور اس کی تعلیم عام کرنے کا یہ تاریخی اقدام، کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ، وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کی قیادت میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ اس موبائل ایپ کی تیاری میں نادرا نے بھی تعاون کیاہے.