اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کا ایک آئینی اور جمہوری راستہ ہے، وہ ہے انتخابات، عمران خان کو اسٹیک ہولڈر نہ ماننا احمقانہ بات ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا احترام آئین کے ساتھ ہے ہمارا ججز کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم ہے ہم عوام کی حاکمیت کے قائل ہیں پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کا ایک ہی حل الیکشن ہیں۔ ہم عوام کی حاکمیت پر یقین رکھتے ہیں، اعدلیہ کا احترام کرتے ہوئے ان کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہیں، ہم عوام کی حاکمیت کے قائل ہیں،پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کا ایک ہی آئینی اور جمہوری راستہ ہے، وہ ہے انتخابات،حکومت اس بینچ کو مانتی نہیں تھی پھر آج کیسے پیش ہو گئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ایل زبان کب مانگتے تھے حفیظ بڑے زوروں سے منگوایا گیا،پی ٹی آئی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے،اگر عمران خان اور پی ٹی آئی اسٹیک ہولڈر نہیں تو پھر پاکستان میں کون اسٹیک ہولڈر ہے عمران خان کو اسٹیک ہولڈر نہ ماننا احمقانہ بات ہے،پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آج ایک بار پھر پی ڈی ایم جماعتوں کو مہلت دی گئی یہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے ایسی ایسی چیزیں کی کہ سب دنگ رہ گئے۔وہ اس لیے کہ عمران خان ان کے لیے خطرناک ہو گئے عمران خان کہ چکے تھے کہ وہ حکومت سے باہر آئیں گے تو زیادہ خطرناک ہو جاؤنگا۔یہ ڈرتے ہیں اس لیے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں آئیں میدان میں مقابلہ کریں سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا حکم دیا فنانس جاری کرنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے کھل کے انکار کیا،اب ان کا بچنا مشکل ہو گا اگر اب بھی یہ سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانے گے ہم امید کرتے ہیں آئینی دائرہ کار میں رہ کر مزاکرات ہو سکتے ہیں۔عمران خان کی پالیسی اس کر واضح ہے ہمارے لوگوں پر بے بنیاد پرچے کاٹے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



