اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت عید کے بعد بیٹھے گی اور قوم کو خوشخبری دیں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی جماعت مذاکرات کے خلاف نہیں تھی،پیپلز پارٹی نے بہت پہلے اس عمل کا آغاز کیا،سوال یہ تھا کہ مذاکرات کس کے ساتھ ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مل بیٹھ کر بہت بڑے بڑے مسائل حل کیے ہیں،صبر و تحمل سے ایک دوسرے کی بات سن کر آگے بڑھنا ہو گا۔ہم نے مذاکرات کی بات کی لیکن عمران خان نے جارحانہ انداز اپنایا۔ پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔تمام ادارے جمہوریت کے لیئے بہت اہم ہیں اور عدلیہ اس کا اہم ستون ہے۔اس وقت جو ہدت ہے مجھے حیرت ہے کہ ہم سیاست میں جنون کا لفظ استعمال کر کہ کون سی بہتری لا رہے ہیں ہم سب سیاسی جماعتوں کے پاس گئے اور سب سے پہلے ہمیں اپنی اتحادی جماعتوں کو کائل کرنا تھا مہم نے اس درخواست کی ہے کہ غصے کو پی کہ آگے بڑھنا ہے عید کے فورا بعد جو سیاسی جماعتوں کی قیادتیں بیھٹے گی اور کوئی بہتری آئے گی جب عمران خان کی حکومت بنی تھی تب بھی ہم نے کہا تھا کہ مل کہ فیصلے کرنے چاہئیے جس پر ہمیں گالیاں پڑی تھی۔
Load/Hide Comments



