اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں ن لیگ کے سینیر رہنماؤں اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کو اٹارنی جنرل نے سماعت سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔اجلاس میں سیاسی قیادت کو مذاکرات کرنے سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم مذاکرات کے حوالے سے اتحادبھی رابطے میں ہیں۔آج اٹارنی جنرل اور بعض حکومتی وزراء سپریم کورٹ جائیں گے۔اجلاس میں فنڈزکی فراہمی سے متعلق 27 اپریل کی ڈیڈ لائن پر بھی گفتگو ہوئی.
Load/Hide Comments



