جڑانوالہ (آن لائن)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صارفین کو ایک اور نئی سہولت فراہم کردی۔چیئرمین نادرا طارق ملک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نادرا نے انگلیوں کی شناخت کے جدید ترین نظام ”نادر”کا اجرا کر دیاہے یہ جدید نظام نادرا کیاپنے وسائل،سافٹ ویئرانجینئرزکاکارنامہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کامیابی سے پاکستان بھی اس شعبے میں ترقی کرنیوالیچند ممالک میں شامل ہوگیا ہے، نادرا کی یہ کامیابی صرف شناخت کیمیدان میں ہی نہیں ہے، یہ کامیابی تعمیروطن کی جد وجہد کا بھی اہم سنگ میل ہے۔گذشتہ ماہ نادرا نے ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی جس کے تحت پاکستانی شہری اب موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوارہے ہیں۔اس سلسلے میں?چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا کہ نئی موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی اور دستاویزات بھی اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments



