پشاور(آن لائن) ریسکیو1122 اہلکاروں کی عید الفطر پر چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، صوبے بھر کے تمام ریسکیو1122 سٹیشنز کھلے اور اہلکار سٹیشنز میں موجود رہیں گے، ریسکیو1122ذرائع کے مطابق مختلف ایمرجنسیز کے دوران استعمال ہونے والے طبی آلات اور ضروری سامان مہیا کردیا گیاریسکیو1122 کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات پر خصو صی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں، دریاوں، ڈیموں اور نہانے کے مقامات پر غوطہ خور ٹیمیں آلات سمیت الرٹ رہیں گئیں، عوام الناس ایمرجنسی کے دوران خدمات حاصل کرنے کے لیے 1122 پر کال کریں.
Load/Hide Comments



