بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہماری سیاست ڈھانچہ جاتی نقائص کا شکار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاست کو بے معنی بیان بازی سے جوڑ دیا گیا ہے، میرے نزدیک سیاست کے میدان میں ہمیں صرف اپنے شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ سیاست ایک ایسا میدان ہے جہاں لوگ عوامی خدمت کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔