ڈی جی آئی ایس کی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ملاقات کا انکشاف

اسلام آباد (ان لائن) قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی ملاقات چیف جسٹس چمبر میں ہوئی، اس ملاقات کے دوران سیکر ٹری دفاع حمود الزمان بھی موجود تھے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی عسکری حکام کیساتھ ملاقات ایک گھنٹے سے زاہد وقت تک جاری رہی،ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی موجود تھے۔