اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔منظوری وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی گئی۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔برلن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل پاکستان کے برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہونگے، وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی فرائض انجام دینے والے ڈاکٹر بلال جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہونگے، عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر،جاوید عمرانی تیونس، خالد حسین الجزائر، میاں عاطف شریف اتھیوپیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہونگے جبکہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کی روس میں سفیر تعیاناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مدثر ٹیپو تہران، ذیشان احمد عراق، ساغب رؤف بحرین میں نئے سفیر،کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر،اتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو میں پاکستان کے سفیر،شعیب سرور ڈنمارک، نعیم اللہ روانڈا، مدثر چوہدری مراکش میں نئے سفیر اور احسن رضا شاہ ملائیشیا، احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر تعینات ہونگے۔اسی طرح سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے،ڈنمارک میں موجود احمد فاروق پاکستان کے نئے سفیر برائے سعودی عرب تعیناتی کی منظوری، عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویار ک میں تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں سے دو ناموں پر اعتراض کیا گیا ہے جن میں سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو چین تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس پر اعتراض کیا گیا، پاکستان کے مراکش میں سفیر حماد اصغر کی ترکمانستان تعیناتی کی سفارش پر اعتراض کیا گیا ہے۔اعتراض کے بعد دونوں ناموں کو سمری سے ہٹا کے بقیہ تمام سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی، تمام نئے نامزد سفرا جلد اپنی نئے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
Load/Hide Comments



