اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتح خوانی اور دعائے مغفرت کی۔وفاقی وزیر خرم دستگیر، انجنئیر ضیاء الرحمان، آغا سید محمود شاہ، ناصر موسی زئی،صاحبزادہ اسجد محمود بھی موجود تھے۔مولانا فضل ا لرحمان نے کہاکہ مفتی عبدالشکور کی رحلت ہماری جماعت کا نہیں اس ملک کا نقصان ہے، مفتی عبدالشکور جماعت کے اندر بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے،وزیاعظم نے کہا کہ کابینہ میں بھی مفتی عبدالشکور بغیر ڈر اور خوف کے بات کرتے تھے،مفتی عبدالشکور کی حقیقی معنوں میں ورکر مخلص اور ملنسار انسان تھے،مفتی عبدالشکور حج کیلئے بہت فکر مند اور پریشان تھے۔
Load/Hide Comments



