صدر مملکت عارف علوی کا وزیرستان میں شہید اہلکار وں کے لواحقین سے رابطہ

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 15 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔صدر عارف علوی نے لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ کے بھائیوں سے رابطہ کیا اور انہیں شہداء کی وطن کی خاطر خدمات اور قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت نے شہداء کی فرض شناسی اور بہادری پر انہیں سلام پیش کیا،صدر مملکت نے قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا، شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے لواحقین سے اظہار ِ ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی.