سعودی عرب اور ایران کے تعلقات خطے کیلئے خوش آئند ہیں:چوہدری شجاعت حسین

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑے اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنا وقت کی سب اہم ضرورت تھی،چین کا دونوں ممالک کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنا قابلِ ستائش ہے،چین کی علاقائی تنازعوں کا حل اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اسلامی ممالک کے تعلقات میں چین کے کردار سے مستقبل میں تمام علاقائی مسائل حل ہوں گے ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتیتعلقات کی بحالی تمام مسلمانوں کیلئے باعثِ مسرت ہے دو بڑے اسلامی ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرناوقت کی سب سے اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے نزدیک آنا عالمِ اسلام کیلئے باعثِ تقویت ہے۔ یمن میں امن قائم ہونادونوں برادر مسلم ممالک نے اہم کردار ادا کیا چین کا دونوں ممالک کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنا قابلِ ستائش ہے چین نے ایک ذمہ دار عالمی قوت کا کردار ادا کیا۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ چین کی علاقائی تنازعوں کا حل اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے دنیا ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کی طرف بڑھ رہی ہے جسمیں چین کا عالمی کردار اور زیادہ بڑھے گا، ملٹی پولر ورلڈ سے دیرینہ علاقائی مسائل حل ہونے کی امید بڑھ گئی ہے۔