قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر موخر

اسلام آباد(ا ٓن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی احمد حسین ڈہر کی صدارت میں شروع ہوا۔ کمیٹی ممبران ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، رانا شمیم احمد خان کے ساتھ ساتھ داخلہ، نادرا، سی ڈی اے اور دیگر ادار وں کے حکام شریک ہوئے۔ سیکرٹری کمیٹی نے کی نشاندہی پر کورم پورا نہ ہونے پر اجلا س موخر کر دیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آٹھ ممبران کمیٹی نے ہم آہنگی کی تھی تاہم، صرف دو ممبران ہی پہنچ پائے ہیں۔ اجلا س میں بل پیش کرنے والے ممبران اسمبلی سید جاوید حسنین، مولانا عبدالاکبر چترالی، صائمہ مطلوب اور زہرا ودود فاطمی بھی شریک ہوئے۔