اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے کا معاملہ،تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ نمبر 117/23 درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ رہنما جے یو آئی حاجی قدرت اللہ کی مدعیت میں زیر دفعہ 322 279 427 ت پ کے تحت درج کیا گیا۔قدرت اللہ کے مطابق وزیر مذہبی امور مولانا عبدالاشکور میرے گھر واقع مکان نمبر 575 ڈی سٹریٹ پچیس سیکٹر جی سکس ٹو میں آئے۔مولانا میرے گھر افطاری پر آئے تھے۔افطاری کے بعد آٹھ بجکر بائیس منٹ پر مولانا میرے گھر سے واپس پارلیمنٹ لاجز نمبر سات کے لئے روانہ ہوئے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مولانا اپنی سرکاری گاڑی نمبر GAK 550 کرولا گریندی خود چلا کر روانہ ہوئے،ٹیوٹا ہائی لکس گاڑی نمبر ARY 077 نے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔ہائی لکس کے ڈرائیور نے غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے مولانا کی گاڑی کو ٹکر ماری۔حادثہ میں مولانا عبدالاشکور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعی انتہائی حساس نوعیت کا ہے جسکے ہر پہلو کو ملحوظ رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں،حادثہ میں منسٹر صاحب کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او سیکرٹریٹ ندیم طاہر نے کہا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
Load/Hide Comments



