8 رکنی بنچ کی تشکیل آئین کے منافی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آٹھ رکنی بینچ کی تشکیل کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے اسے آئین کے منافی قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ بل پر آٹھ رکنی بینچ کا ترتیب دیا جانا آئین کی صریح خلاف ورزی ہے کیونکہ اس میں واضح طور پر ذاتی مفادات کا تضاد نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے حالیہ پاس ہونے والا بل چیف جسٹس کے ذاتی اختیارات ادارے کے حوالے کرنے سے متعلق ہے جس کے بعد وہ بینچ بنانے کے اکیلے مجاز نہیں رہیں گے۔