عمران خان کے سیکیورٹی انچارج سے منی لانڈرنگ کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات

لاہور(آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کے سیکیورٹی انچارج افتخار رسول گھمن سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ملزم افتخار رسول گھمن نے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر 41 جعلی کمپنیاں بنائیں اور ان کمپنیوں کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کرتا رہا،ملزم نے 2020 سے 2022 تک 800 ملین روپے جمع کرائے،ملزم کے ساتھی عاصم حسین کے اکاونٹ میں 5 لاکھ ڈالر جمع ہوئے،ملزم افتخار رسول نے 2012 کے دوران سندھ بینک میں 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے، ملزم نے دو خواتین رضیہ سلطانہ اور تسنیم فاطمہ کے اکاونٹس میں بھی 5،5 لاکھ ڈالرجمع کرائے، یہ رقوم بظاہر ہنڈی حوالہ اکاونٹس کی سیٹلمنٹ کے لیے استعمال ہوئیں،ملزم افتخار گھمن کیاکاونٹس میں 2020 سے 2022 تک بیرون ملک سے 34 کروڑ 21 لاکھ 73 ہزار 53 روپے جمع کرائے گئے،ملزم کے 7 اکاونٹس میں نقد جمع ہو نے والی رقوم کی مالیت 22 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، یہ رقوم ایک نجی بینک میں کھولے گئے اکاونٹس میں جمع کرائی گئیں۔