راولپنڈی (ان لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرکانفرنس میں شرکاء نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں طے کردہ اہداف کویقینی بنانے کے عزم کااعادہ کیا جبکہ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کی حمایت کیساتھ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پرعزم ہیں،ترجمان افواج پاکستان کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف سیدعاصم منیرکی زیرصدارت257 ویں کورکمانڈرکانفرنس ہوئی کانفرنس میں ملکی داخلی اورسلامتی کی صورتحال،علاقائی چیلنجزپرتبادلہ خیال کیاگیا،آرمی چیف نیدہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنزپراظہاراطمینان کیا کانفرنس کے شرکاء نے کہاکہ عسکری قیادت ہرطرح کے چیلنج سے پوری طرح آگاہ ہے ور نمٹنے کیلئے بھی تیار ہے، دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اپروچ کی ضرورت ہے،شرکاء کا کہناتھاکہ اپنے آئینی مینڈیٹ کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کوتیارہے اپنی ذمہ داریاں پاکستان کے عوام کی حمایت سے ادا کررہے ہیں کانفرنس کے شرکاء نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے طے کردہ مقاصد پرعمل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کی لعنت کیخلاف تمام فریقین کے ساتھ ملکرمربوط اقدامات کئے جائیں گے،کانفرنس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل اہداف کویقینی بنانے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ تمام فریقین ملکر مقررہ اہداف کے حصول کیلئے منظم کاوشیں کریں گے۔
Load/Hide Comments



