اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے، جو فیصلے پارلیمنٹ نے کیئے ہیں حکومت ان فیصلوں اور قراردادوں کی پابند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودنے ملاقات کی،ملاقات میں وزارت مواصلات سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی، وزیر مواصلات نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت کی مجموعی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا، مولانا اسد محمود نے نے موجودہ آئینی اور قانونی امور پر پر اپنی پارٹی ٹی کا موقف بھی واضح کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا پارلیمنٹ قانون ساز ادارہ ہے۔انہوں نے آٹھ رکنی بینچ کے اوپر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ منٹ بالادست ادارہ ہے ۔جو فیصلے پارلیمنٹ نے لیے ہیں حکومت ان فیصلوں اور قراردادوں کی پابند ہے۔
Load/Hide Comments



