اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ماحول کی بہتری کیلئے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ ساری فیکٹریاں بند کر دیں ہیں،اس سے لاہور،کراچی میں آب و ہوا صاف ہو گئی ہے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے کسی نے درخت لگانے کی بات تک نہیں کی،صرف بیرونی دوروں پر زور ہے۔شیری رحمنٰ اور بلاول بھٹو میں دنیا پھرنے کی میں دوڑ لگے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو اٹھانا،جعلی پرچے کرنا ایک شہر سے دوسرے شہر اور پھر تیسرے شہر جیلوں میں ڈالنا اس رجیم کی پہچان بن چکا ہے،یہ وقت گزر جائیگا لیکن عوام اور تاریخ ان حکمرانوں کو یہ ظلم نہیں بھولنے دے گی،علی امین گنڈا پور پر ہونیوالا ظلم یاد رکھا جائیگا۔
Load/Hide Comments



