الیکشن پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کیلئے تیار ہیں، پی ٹی آئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے الیکشن پر سنجیدہ اور بامعنی بات چیت کے لیے تیار ہیں، امید ہے تمام ریاستی ادارے آئین پرعمل درآمدکے لیے کردار ادا کریں گے۔، الیکشن کمیشن سے کہیں گے نگران حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ وکابینہ بنائیں۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا بحران کا حل الیکشن ہے، ان کے پاس کوئی اور تجویز بھی ہے تو بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن پرسنجیدہ اور بامعنی بات چیت کیلیے تیار ہیں۔ دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنیکی باتیں نہیں ہونی چاہئیں، الیکشن کمیشن سے کہیں گے نگران حکومت کے لیے سپریم کورٹ سے توسیع لیں یا پنجاب میں نیا وزیراعلیٰ وکابینہ بنائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ریفرنس ڈرافٹ کررہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو بھیج دیں گے۔