آئی ایم ایف سے معاہدے میں صرف سعودی تصدیق باقی ہے، ذرائع وزارت خزانہ

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی تصدیق باقی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں وزارت ِخزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے ارب ڈالرز کی فنانسگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔وزارت ِخزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سعودی عرب سے تصدیق کی بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔