ٹرمپ کا اپنے سابق وکیل پر 50 کروڑ ڈالر کا دعویٰ دائر

واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل مائیکل کوہن پر 50 کروڑ ڈالر کا دعویٰ دائر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سابق وکیل پر راز داری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔مائیکل کوہن ٹرمپ کے خلاف کرمنل کیس میں متوقع گواہ ہیں۔سابق صدر پرحال ہی میں مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری نے فرد جرم عائد کی تھی۔