سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ، بلاول بھٹو زرداری نے کمیٹی بنادی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی۔پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات کرے گی۔تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔