اسلام (آن لائن)وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور سیدوف باختیور اودیلووچ سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے جمعرات کو سمرقند میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے چوتھے اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے قائم مقام وزیر برائے خارجہ امور سیدوف باختیور اودیلووچ سے ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تمام شعبوں میں دوستانہ تعلقات بالخصوص رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری اور عوام سے عوام کے رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کی بروقت تکمیل سے علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا۔ دونوں اطراف سے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کے مقصد سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے کو جلد فعال کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments



