ٹوئٹر اکاونٹس سے بلیو ٹِک بیس اپریل تک ہٹا دی جائیگی، ایلون مسک

لندن (آن لائن) سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے صارفین کے اکاونٹس سے بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایلون مسک نے لکھا کہ بلیوٹِک ہٹانے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔ ٹوئٹر پر جن صارفین کے پاس نیلے نشان کے ساتھ تصدیق شدہ اکاو نٹ ہے انہیں چیک مارک رکھنے کے لیے فیس ادا کرنا ہوگی۔اس سے قبل ایلون مسک کی جانب سے یکم اپریل کو صارفین کے اکاو نٹس سے بلیو ٹِک ہٹائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔