لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی نیب نوٹسسز کیخلاف درخواست پر نیب سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی جس میں فرح خان نے نیب کے نوٹسز کو چلینج کیا گیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار فرح خان کیخلاف زیر التوا انکوائریز کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے اور یہ بھی بتایا جائے کہ کن بنیادوں پر درخواست گزار کیخلاف چھان کی جا رہی ہے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی لیکن انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر دوبارہ کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کئے گئے۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف نیب انکوائری کرسکتا درخواست میں نیب کے نوٹسز کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی۔
Load/Hide Comments



