لاہور: گرمی کی شدت میں اضافہ،بجلی کی طلب بڑھنے سے لیسکو کو شارٹ فال کا سامنا

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، لیسکو کے اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کو گزشتہ روز بجلی کی طلب 3390میگا واٹ تھی جبکہ لیسکو کو ڈیمانڈ کے برعکس 3150میگا واٹ بجلی فراہم کی جاتی رہی اس طرح لیسکو کو 250میگا واٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ دوسری طرف لیسکو نے شہری علاقہ میں دو گھنٹے اور شہر کے مصافاتی علاقوں میں تین سے ساڑے تین گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔