لاہور (آن لائن) سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے تصدیق کی کہ بابراعظم کی کپتانی کی بات کرتے ہوئے میرا حوالہ نہیں دے رہے تھے۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور ٹیم کیلیے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے نیک خواہشات ہیں‘۔
Load/Hide Comments



