اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات) کو ہو گا۔ ای سی سی 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے ای سی سی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق انگور اڈا کسٹمز اسٹیشن کو افغانستان کیلئے ایکپسورٹ لینڈ روٹ ڈکلیئر کرنے پر غور ہو گا۔ کمیٹی وزرات ہاؤسنگ کے لیے 26 کروڑ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دے گی۔ آئی بی کے لیے رواں مالی سال کے لیے 84 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ کیلئے مالی سہولت کی فراہمی پر غور ہوگا۔ سارک ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت وزارت صحت کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔