لاہور (آن لائن) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے سے فرنچائزز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے سے فرنچائزز کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، ابھی تک اس معاملے میں بات چیت نہیں ہوئی مگر میری خواہش ہے کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوا، ان کے خریدار بھی موجود ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ فرنچائز کو مالی معاملات پر تشویش ہے مگر میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ریونیو بڑھنے پر ان کو منافع سے حصہ ملے گا، اگر کچھ کمی ہوئی تو پی سی بی خسارہ پورا کرے گا۔
Load/Hide Comments



