وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ میں ھماکے کی شدید مذمت، رپورٹ طلب

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔