نواز شریف آج لندن سے سعودی عرب روانہ ہو ں گے

لندن (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج(پیر کو) لندن سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہو ں گے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔ نواز شریف پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 50 منٹ پر لندن سے جدہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد اور قریبی رفقا بھی سعودی عرب جائیں گے۔پاکستان سے وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی سعودی عرب پہنچیں گی۔