اسلام آباد (ان لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل 2023 دوبارہ صدر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے صدر نے اب بھی بل پر دستخط نہ کیے تو بل بیس اپریل جواز خود قانون بن کر لاگو پوجائے گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور بل صدر عارف علوی کو دوبارہ بھجوا دیا ہے اس بل پر صدر نے دس دن میں دستخط نہ کیے تو بل از خود قانون بن جائے گا اور فوری لاگو ہوگا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کثرت رائے سے ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا نئے قانون کے تحت از خود نوٹس کا چیف جسٹس کا اختیار ختم ہو جائے گا تین سینیر ترین ججز از خود نوٹس سے متعلق فیصلہ کرینگے از خود نوٹس پر فیصلے کے خلاف تیس دن میں اپیل ہوسکے گی جبکہ آئینی امور سے متعلق تشریح پانچ رکنی بنچ کرے گا از خود نوٹس سے متعلق قواعد و ضوابط بھی بنائے جائیں گے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اب بنچ بھی سینیر ججز کی مشاورت سے بنائیں گے۔
Load/Hide Comments



