وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات

ا سلام آباد (آن لائن) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی بحری سرحدوں اور سمندری مفادات کے تحفظ میں پاکستان نیوی کے شاندار کردار کو سراہا۔ مزید ازاں وفاقی وزیر خزانہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے پاکستان کی بحری افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی جانب سے بحری افواج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔