اسلام آباد(آن لائن)حکمران اتحاد کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمن، آصف زرداری اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن سے متعلق آئین و قانون میں ترمیم پر مشاورت کی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے کے لیے فاروق ایچ نائیک کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔تین حکومتی بڑوں کی پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے مشاورت ہوئی، تینوں رہنماؤں کے درمیان اعلی عدلیہ میں ججز کی تقرری، جوڈیشل کونسل سے متعلق آئین اور قوانین میں ترامیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی، مشاورت میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجاویز، پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا صرف پوسٹ آفس کا کردار ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ رہنماؤں نے پارلیمانی کمیٹی کو مزید با اختیار بنانے کے لیے فاروق نائیک کی تجاویز کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، تینوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ پارلیمانی ججز کمیٹی کے ذریعے اعلی عدلیہ میں ججز تقرری ہونی چاہیے، توہین عدالت کے قانون میں ترامیم پر بھی تینوں رہنماؤں میں مشاورت ہوئی، حکمران اتحاد کے قانونی و آئینی ماہرین کو عدالتی اصلاحات کے حوالے سے الگ الگ مسودہ قانون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
Load/Hide Comments



