راولپنڈی(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 14 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 15 اور 17 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔چوتھا اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد پانچ میچز کی ون ڈے سیریز شروع ہوگی، پہلا اور دوسرا ون ڈے 27 اور 29 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔تیسرا، چوتھا اور پانچواں ون ڈے بالترتیب تین، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کی گئی ہے۔پی سی بی نے مذکورہ عہدوں پر طویل مدتی تقرری کے لیے اشتہار بھی جاری کیا ہے جس کے تحت درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے۔کاغذی کارروائی پوری ہونے کے بعد طویل عرصے کے لیے ان عہدوں پر کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔
Load/Hide Comments



