اسلام آباد(آن لائن)ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ صفر پر آوٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل کا نام سرفہرست ہے۔عمر اکمل نیسال 2009 میں ڈیبیو کیا اور 79اننگز میں سب سے زیادہ 10بار صفر پر آوٹ ہونے کا منفی اعزاز اپنے نام کیا۔اس فہرست میں شاہد آفریدی کا دوسرا نمبر ہے تاہم وہ 90اننگز میں 8مرتبہ بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل کے بڑے بھائی اور سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا تیسرا نمبر ہے جو 53اننگز میں 7بارصفر پر آوٹ ہوئے۔چوتھے نمبر پر پروفیسر محمد حفیظ ہیں جو اس اعزاز میں کامران اکمل کے ہم پلہ ہیں وہ بھی سات بار بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے، پانچواں نمبر فاسٹ بولر عمر گل کا ہے جو 27 اننگز میں 6 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
Load/Hide Comments



