کالعدم تنظم کی سربراہ کی گرفتاری پر وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر سیکیورٹی فورسز اور اینٹلی ایجنس ایجنسیز کے سربراہوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ملک میں امن و استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قربانیاں دے رہی ہے وہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔