لاہور ہائیکورٹ کا اشیا ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم

لاہور (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے اشیا ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم دے دیا۔لاہورہائی کورٹ میں آ ٹے کی تقسیم کے دوران ہلاکتوں اور تقسیم کے طریقہ کارکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت کا کہنا تھا کہ مفت اشیا ضروریہ کے لیے مستحقین کو لائن میں کھڑا کرنا انسانی وقار کو پامال کرتا ہے، اگر ایسی تقسیم کی تشہیر ہوجائے تو یہ جلتی پر تیل کا کام کرتی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کی پروجیکشن کے لیے عوام کے فنڈز سے خیرات کی پبلسٹی کرپٹ پریکٹس ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 11 اپریل کی تاریخ مقرر کردی۔