آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے ملاقات کی، ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔