اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قوی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دس اپریل کو اس اسمبلی نے وفاقی اسلامی پارلیمانی آئین منظور کیا تھا، رواں برس آئین کی 50 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، سینیٹر رضا ربانی کی سربراہی میں 50 ویں سالگرہ کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں جمعے کو قو می اسمبلی کے اجلاس کے دوران اعلان کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ آئین کی سالگرہ کی تقریبات ایک ماہ تک جاری رہیں گی تقاریب کا آغاز پیر 10 اپریل سے ہوگا اس سلسلے میں دس اپریل کو پارلیمنٹ میں قومی امن کنونشن بھی منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اختلافات سے بالاتر ہوکر سب کو تقاریب میں مدعو کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



