اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے روکد یا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کا مقدمات کی تفصیلات فراہمی، گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیسوں کی تفصیلات آنے تک مراد سعید کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دے دیا۔مراد سعید کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہ کی جائے مناسب احکامات جاری کریں گے فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں عدالت کا فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کی جانب سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں میں جاری انکوائری اور تفتیش کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں درخواست پر فیصلہ آنے تک مراد سعید کو گرفتار کرنے سے روکا جائے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف پی ٹی آئی نے احتجاج کیاسوات میں اس احتجاج کو لیڈ کیاپی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیاہے۔پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں میڈیا کے زریعے علم میں آیا کہ ن لیگ کے کارکنان کی درخواستوں پر مقدمے درج ہوئے اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں وزیر داخلہ اعلانیہ مراد سعید کو دھمکیاں دے رہے ہیں جنگجووں کیخلاف سوات میں کامیاب امن ریلی نکالنے کیخلاف ٹی ٹی پی سے دھمکیاں مل رہی ہیں شدید سیکورٹی خدشات کے باوجود سیکورٹی واپس لے لی گئی انہیں مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے درخواست میں سیکورٹی کی استدعا کی ہے جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ہم نے سیکیورٹی کی استدعا بھی کی ہے جس پر عدالت نے کہا کہ اس پر ہم مناسب احکامات جاری کریں گے، فریقین کو بلا کر پوچھ لیتے ہیں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔