اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے دوسرے عبوری ضمانت کے ساتھ یکجا کر دیا گیا عدالت نے کہا محسن شاہنواز رانجھا حملہ کیس بھی دیگر ضمانت کی درخواست کے ساتھ سنیں گے، فیصل چوہدری اور سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ میں معذرت چاہتا ہوں میں سپریم کورٹ میں تھاجس پر عدالت نے کہا کہ کوئی بات نہیں،سلمان صفدر صاحب عدالت میں تھے جس پر فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے اس لیے آج بھی عمران خان نہیں آرہے جس پر عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی والی درخواست میں نے دیکھ لی ہے آرڈر جاری کرینگے پھر بھی سکیورٹی کے معاملے پر عمل نہ ہوا تو آپ توہین عدالت دائر کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments



