پیانگ یانگ (آن لائن) شمالی کوریا نے خطے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی خطے میں جاری جنگی مشقوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جوہری جنگ کی دھمکی دے دی۔ جبکہ عالمی برادری سے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقوں سے صورتحال جوہری جنگ کے دہانے کی طرف جا رہی ہے۔ مشترکہ مشقیں جارحانہ اقدام ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا میں حالات دھماکا خیز ہوسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا شمالی کوریا کے خلاف پاگل پن ناقابل تصور تباہی کا سبب بنے گا۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ جزیرہ نما کوریا پر منڈلاتے جوہری جنگ کے بادلوں کو ختم کرنے کے لیے فوری طور پر کردار ادا کرے.
Load/Hide Comments



